پٹنہ،14فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار اسکول امتحان کمیٹی (بی ایس ای بی)کا انٹر((12ویں)امتحان منگل سے پوری ریاست میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہو گیا۔اس امتحان میں کل 12.61لاکھ امتحان شامل ہو رہے ہیں، جن کے لئے پوری ریاست میں 1274امتحان مرکز بنائے گئے ہیں۔اس سال امتحان میں شفافیت کو لے کرخصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔امتحان کمیٹی کے صدر آنند کشور نے بتایا کہ امتحان مراکز کے دروازے پر سی سی ٹی وی کیمرے اور ویڈیو رکارڈنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔امتحان کمیٹی کا ہیلپ لائن نمبر چوبیس گھنٹے چالو رہے گا۔صدر نے بتایا کہ تمام امتحان مراکز پر کمیٹی نے منشور فراہم کر دیا ہے۔کسی بھی پولیس اور انتظامی عہدیدار کو امتحان مرکز میں موبائل لے کر نہیں جانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔اس کے ساتھ ہی امتحان مرکز پر دھوکہ دہی کا جو واقعہ ہو گا، اس طرح کے مراکز کو فوری طور پررد کر دیا جائے گا۔امتحانات 25فروری تک چلیں گے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال انٹر کے امتحان میں ٹاپرس گھوٹالہ روشنی میں آنے کے بعد حکومت کی رسوائی ہو چکی ہے۔